رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ پر گرین ٹریبونل کا اہم فیصلہ

   

حیدرآباد17۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) نیشنل گرین ٹریبونل نے آندھراپردیش حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ضروری اجازت ناموں کے بغیر رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ پر عمل آوری نہ کی جائے۔ ٹریبونل نے کہا کہ مرکزی حکومت کے مختلف اداروں سے درکار اجازت نامے حاصل کی جائیں جس کے بعد ہی پراجکٹ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے ۔ ٹریبونل نے پراجکٹ کا جائزہ لینے کیلئے 4 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ یہ کمیٹی آئندہ چار ماہ میں اپنی رپورٹ ٹریبونل کو پیش کرے گی۔ ٹریبونل نے اس معاملہ میں چیف سکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی سے گریز کیا ۔ آندھراپردیش کے آبپاشی پراجکٹس کے خلاف تلنگانہ میں گرین ٹریبونل سے شکایت کی ہے۔ ٹریبونل نے آندھراپردیش حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر قواعد ی خلاف ورزی کی گئی تو اس کے لئے حکومت ذمہ دار قرار پائے گی۔ ر