حیدرآباد: نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے آج چینائی میں رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ آندھراپردیش کے متعلق تلنگانہ کے اعتراض کی مکمل سماعت کی اور اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حکومت تلنگانہ آندھراپردیش نے اس پراجکٹ کی شدید مخالفت کر رہی ہے ۔ ٹریبونل میں آج دونوں حکومتوں کے موقف کی سماعت ہوئی ۔ گرین ٹریبونل نے مرکزی آبی وسائل کمیشن کے ریمارکس کا بھی جائزہ لیا۔ تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل جی سرینواس نے ادعا کیا کہ آندھراپردیش حکومت نے اس پراجکٹ کے ذریعہ تقسیم کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش حکومت نے رائلسیما لفٹ پراجکٹ سے دوگنی مقدار میں پانی حاصل کرنا شروع کردیا ہے ۔ 40,000 کیوسکس کی بجائے 80,000 کیوسکس پانی حاصل کرنا شروع کردیا ہے ۔ یہ اصولوں کے مغائر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ غلط ہے کیونکہ حکومت دوسرے پراجکٹس شروع کرتے ہوئے پانی حاصل کر رہی ہے جس سے تلنگانہ کا نقصان ہورہا ہے ۔
