الور : مشتاق علی ٹرافی کے لیے تیز گیند باز بھونیشور کمار (22) رن پر تین وکٹ اور اسٹار بلے باز سریش رائنا (ناٹ آؤٹ 56) کی شاندار کارکردگی کے باوجود اترپردیش کو پنجاب کے ہاتھوں سید مشتاق علی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے میں اتوار کو 11 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب نے 20 اوور میں سات وکٹ پر 134 رن بنانے کے باوجود اس اسکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اترپردیش کو 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 123 رن پر روک دیا۔ پنجاب کی طرف سے اوپنر سمرن سنگھ نے 43، انمول پریت نے 35، گرکیرت سنگھ نے 17 اور ہرپریت برار نے ناٹ آؤٹ 16 رن بنائے ۔اترپردیش کی طرف سے بھنیشور نے اپنی فٹنس ثابت کرتے ہوئے چار اوور میں 22 رن دیکر تین وکٹ حاصل کئے ۔ بھنیشور آئ پی ایل میں زخمی ہونے کے بعد ملک واپس لوٹ گئے تھے اور فٹ ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا مقابلہ تھا۔ انکت راجپوت نے 28 رن پر دو وکٹ لئے ۔ آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی ملک واپس آئے رائنا نے بھی طویل عرصے بعد اپنا پہلا مقابلہ کھیلتے ہوئے 50 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 56 رن کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکے ۔ کپتان مادھو کوشک نے 21 اور دھرو جوریل نے 23 رن بنائے ۔ پنجاب کے لئے سدھارتھ کال نے 28 رن دیکر دو وکٹ حاسل کئے ۔