رائیتو ویدیکا کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

   

ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کی کلکٹر سنگاریڈی و دیگر کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

سنگاریڈی ۔ ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو نے حیدرآباد سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ضلع کلکٹر سنگاریڈی ایم ہنمنت رائو ‘ ضلع ایڈ یشنل کلکٹر اور اگر یکلچر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلع سنگاریڈی میں رعیتو وید یکا کے تعمیری کام جاری ہے جس کو اندرون 30 ؍اگسٹ تک مکمل کیا جائے ۔ ضلع میں 116 رعیتو ویدیکا کی تعمیری کام انجام دیئے جا رہے ہیں اس خصوص میں وزیر اعلی کے ۔ چندرا شیکھر رائو کو واقف کروایا گیا کہ ضلع سنگاریڈی میں رعیتو ویدیکا کے کام بہت جلد مکمل کر تے ہوئے ریاستی سطح پر اول مقام حا صل کیا جائیگا ۔چنا نچہ عہدیداروں کو چا ہیے کہ رعیتو ویدیکا کے تعمیری کاموں میں سمنٹ اور ریتی کی قلت نا ہو بلکہ اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے رعیتو ویدیکا کے تعمیر ی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔اور روزآنہ رعیتو ویدیکا کی تعمیری کاموں کی تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے واٹس اپ پر فوٹوز اپ لوڈ کیا جائے تا کہ رعیتو ویدیکا کے تعمیری کام کس مرحلے پر ہے معلوم ہو سکے۔ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش رائو نے کہا کہ کسانوں کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات کو روبعمل لا تے ہوئے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے تا کہ بہتر کاشت کر سکے۔ کسانوں کی جانب سے نئے پاس بک آنے پررعیتو بیما اسکیم کو مکمل کر لیا جائے ۔ رعیتو بند ھو اسکیم کے تحت بھی کسانوں کو فائدہ پہنچا یا جائے۔زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے محکمہ زراعت کے عہدیدارمو سمی کا شت کرنے کیلئے کسانوں کو توجہ دلائیں تا کہ کسانوں کو کبھی نقصان نہ ہو۔