رائیکل منڈل میں اردو دانی امتحانات

   

جگتیال ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روز نامہ سیاست عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ضلع جگتیال رائیکل منڈل میں اردو دانی اردو زبان دانی اور انشاء کا آج حافظ محمد صدام حسین سرپرست ادبی انجمن رایکل اور حافظ محمد منور اور حافظ محمد انور و حافظ عبدالروف کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آیا انگلش میڈیم میں زیر تعلیم طلبا و طالبات نے بڑے ذوق و شوق سے اردو دانی امتحان میں 25 لڑکے اور 20 لڑکیوں نے شرکت کی۔ اردو زبان دانی امتحان میں 10 لڑکے اور 20 لڑکیوں نے شرکت کی، ادارہ سیاست کاوشوں سے اردو کی ترقی و ترویج میں کافی مدد مل رہی ہے اس موقع پر صدر مسلم کمیٹی رایکل محمد سہیل ، سیکریٹری محمد مجاہد ، امیر جماعت محمد صابر و محمد شاکر محمد سہیل نایب صدر محمد شاکر ، محمد سبیل نے انتظامات میں حصہ لیا خواجہ معین الدین محمد شمشیر الحق ، نعیم عمران کورٹلہ کونسلر ساجد زبیر عمران میڈیکل معین کی جانب سے امتحان میں شریک طلباو طالبات کو ناشتہ اور ظہرآنے کا اہتمام کئے۔