رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں کورونا وائرس کے 122نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو افراد کی موت ہوئی ہے ۔نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر 566ہوگئی اور مجموعی متاثرین 6355میں سے 5671افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 118افراد کی جانیں گئی ہیں۔آج یہاں جاری رپورٹ کے مطابق مہاراج گنج کھیرو، اونچاہار، ڈلمئو، ستاو، نصیر آباد، سینہگو، امبارا مغربی سرینی اور کوتوالی شہر تھانے علاقے شامل ہیں۔مجموعی متاثرین میں سے 304ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔