رائے بریلی،15جنوری(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں رائے بریلی نگر کے مہیپال محلے میں ایک شخص نے مشتبہ حالات میں پھندا لگا کر اپنی جان دے دی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے ئے بھیج دیا ہے ۔مہیپال نگر محلے میں 34سالہ نیلیش پانڈے نے ممکن ہے کہ کل رات پھندالگا کر جان دے دی۔ گھر والوں کو بدھ کو اس کی لاش پھندے سے لٹکی ملی۔متوفی طلاق شدہ تھا اور کوئی کام بھی نہیں کرتا تھا جبکہ اس کے والد سرکاری ملازم تھے ۔متوفی اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا اور نشہ کا عادی تھا۔گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہونے پر اس نے غصہ میں آکر اپنی جان دے دی۔مشتبہ حالات میں ہوئی اس موت کو پولیس بادی النظر میں خودکشی مان رہی ہے ۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سارا معاملہ واضح ہوگا۔