رائے بریلی میں راہول گاندھی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

رائے بریلی 20 جنوری (یواین آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں طے شدہ پروگراموں میں شرکت کی اور مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق 20 جنوری کو راہل گاندھی نے بھوئے مئو گیسٹ ہاؤس میں مختلف وفود اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے بھوئے مئو میں ایم پی فنڈ کے تحت کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ دوپہر میں وہ آئی ٹی آئی کالونی واقع راجیو گاندھی اسٹیڈیم پہنچے ، جہاں یوتھ اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام رائے بریلی پریمیئر لیگ ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔