رائے بریلی میں زہریلی شراب پینےسے چھ افراد کی ہوئی موت، متعدد بیمار

   

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے مہاراج گنج علاقے میں زہریلی شراب پینے سے چھ افرادکی موت ہوگئی۔ معاملے میں محکمہ آبکاری نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع آبکاری افسر راجیشور موریہ، آبکاری انسپکٹر اجےکمار، آبکاری سپاہی دھیریندر سریواستو کو معطل کردیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے بدھ کو بتایا کہ مہاراج گنج کے تھلواسا علاقے میں سرکاری شراب کے ٹھیکے پر زہریلی شراب پینے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دھیریندر سنگھ کا یہ ٹھیکہ ہے جہاں منگل کی رات پولیس کو اطلاع ملی جب دو افراد کی حالت بگڑنے پر انہیں سی ایچ سی مہاراج گنج میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے چار مزید افراد کی حالت نازک تھی۔