رائے بریلی میں چٹ فنڈ کمپنی کے مفرور 11 افسران کیخلاف رپورٹ درج

   

رائے بریلی، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ضلع رائے بریلی کے سلون تھانے میں چٹ فنڈ کمپنی کے مفرور 11 افسران کے خلاف رپورٹ درج کرا ئی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ قصبہ سلون میں سال 2014-15 سے کام کرنے والی ‘کریڈیبل ایگرو لینڈ ڈ لمٹیڈ کمپنی’ نے اپنا دفتر کھولا تھا۔ کمپنی نے لوگو ں کو زیادہ سود کا لالچ دے کر ریکرنگ اکاؤنٹ، فکسڈ ڈپازٹ اسکیم کے تحت اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ تقریبا 75 کروڑ روپے جمع کرائے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کے تمام افسران مارچ 2019 کو آفس میں تالا ڈال کر فرار ہو گئے تھے ۔ عدالت کے حکم پر کوتوالی سلون میں ایک ایجنٹ نے کمپنی کے علاقائی منیجرسمیت 11 افسران کے خلاف دھوکھ ھڑي کا معاملہ درج کرایا ہے۔