رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے منشی گنج میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں جلد ہی اوپن ہارٹ سرجری کی سہولیت دستیاب ہوگی۔ایمس کے ترجمان سمیر شکلا نے چہارشنبہ کو بتایا کہ جلد ہی یہاں اوپن ہارٹ سرجری کی سہولیت دستیاب ہونے والی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ڈائلیسس کی سہولت پہلے سے ہی جاری ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں سی ٹی وی ایس ڈپارٹمنٹ میں خون کی نسوں کی تمام بیماریوں کا علاج دوا اور سرجری کے ذریعہ سے ہوتا ہے ۔ یہاں پھیپھڑوں اور چھاتی کی سرجری کی بھی خدمات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی وی ایس ڈپارٹمنٹ کی اسی طرح کی حصولیابیوں کی کڑی میں اے وی پھسچلا کا پہلا آپریشن ڈاکٹر سنکلپ کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ ان بیماریوں کے مریض اب ایمس میں علاج اور صلاح کے لئے مل سکتے ہیں۔