حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) مضافاتی علاقہ رائے درگم میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عبدالعہد الدین خان 25 سالہ ساکن بیگم پیٹ اور محمد نظیر فہد 22 سالہ خانگی ملازم ساکن ٹولی چوکی دونوں دوست اپنی اسکوٹی نمبر TS 10 EV 9949 پر ٹولی چوکی سے گچی باؤلی کی سمت جارہے تھے کہ محفل چوراہا نزد ہنومان مندر رائے درگم کے قریب تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گہرے زخم آنے کی وجہ سے محمد نظیر فہد کی برسر موقع موت ہوگئی اور عبدالعہد کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ اطلاع پر پولیس مقام پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے نعشوں کو بغرض دواخانہ منتقل کردیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ۔ (ش)