رائے درگم میں سافٹ ویر انجینئر کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ 8فبروری ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ رائے درگم میں ایک سافٹ ویر انجنیئر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ 33سالہ وینکٹیشور سوامی جو گچی باؤلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پرکاشم ضلع آندھراپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ سوامی کل اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے اس کی موت پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سوامی کو فیٹس کی بیماری تھی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ سوامی فیٹس آنے کے سبب مکان میں گرکر فوت ہوگیا ۔ ع