رائے درگ جنکشن پر ٹی ۔ اسکوائر کی تجویز

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر کے خطوط پر رائے درگ جنکشن پر ٹی اسکوائر کے لیے ڈیزائن بنائیں جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا ۔ یہ علاقہ بزنس ، تفریح اور سیاحت کی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا ۔ وزیر آئی ٹی نے کل سکریٹریٹ میں قبول ازیں جاری کئے گئے ٹنڈر اعلامیہ کے بعد مختلف فرمس کی جانب سے اس پراجکٹ کے لیے پیش کئے گئے ڈیزائن کانسیپٹس کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس علاقہ کو بڑے الیکٹرانک ڈسپلینر اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزمینٹس سے روشن کیا جائے ۔۔