بکرے ، چکن ، شراب نئے کپڑے گھر پہونچائے جا رہے ہیں ، خواتین کو بتکماں کھیلنے کے انتظامات
حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سیاسی جماعتوں کی جانب سے حضورآباد ضمنی انتخاب میں عوام کی تائید حاصل کرنے ہائی ٹیک انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ۔ دسہرہ کے موقع پر خوشیاں منانے بکرے ، چکن اور شراب گھر تک پہونچائی جارہی ہے ۔ انتخابی مہم میں نقد رقم کی تقسیم بریانی اور شراب کی تقسیم عام بات ہے مگر حضورآباد میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرس کو راغب کرنے منفرد انداز میں انتخابی مہم چلائی جارہی ہے ۔ 17 ہفتوں سے ٹی آر ایس اور بی جے پی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے طوفانی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ 9 اکٹوبر سے کانگریس امیدوار بی وینکٹ بھی انتخابی مہم میں کوود پڑیں ۔ ٹی آر ایس وزراء اور عوامی منتخب نمائندے حلقہ حضورآباد کے 5 منڈلوں کے مختلف گاؤں میں کیمپ کرکے مہم چلا رہے ہیں ۔ ایٹالہ راجندر بی جے پی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ ووٹرس کے گھر پر دستک دے رہے ہیں ۔ بتکماں اور دسہرہ تہواروں کے پیش نظر تمام
قائدین اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہوچکے ہیں ۔ حضورآباد میں جو سرگرمیاں ہیں اس کو سرد پڑنے سے روکنے مقامی قائدین کو ذمہ داری دے چکے ہیں ۔ تہواروں کے پیش نظر ایک گھر میں 10 ووٹرس ہیں تو ان کیلئے بکرا دیا جارہا ہے ۔ 10 سے کم رائے دہندے والے مکانات میں چکن سربراہ کیا جارہا ہے ۔ مردوں کو شراب کی بوتلیں دی جارہی ہیں تو خواتین کو بتکماں کھیلنے لائٹنگ اور ڈی جے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی نئے کپڑے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ روزگار کیلئے حیدرآباد و دیگر اضلاع کو جانے والے عوام کو حضورآباد میں تہوار منانے ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں جس سے عوام بھی خوش ہیں ۔ ن