رائے دہندوں کیلئے متعارف نئے فارمس کی اجرائی

   

جگتیال ۔ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے کہا کہ ہندوستانی الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم؍اگسٹ 2022 سے رضاکارانہ طور پر ووٹر کارڈ سے آدھار کارڈ کو منسلک کرنے کی سہولت کو فراہم کی۔ ہے۔جسکے لئے یکم؍اگسٹ سے می۔سیوا میں درخواست کا ادخال کیا جاسکتا ہے۔اس ضمن میں ضلع کلکٹر جی روی نے رائے دہندوں کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے متعارف کردہ نئے درخواست فارموں کی اجرائی کی۔فہرست رائے دہندگان میں نئے نام کے اندراج کیلئے فارم-6، ابتداء ہی میں نام رجسٹر کیا جاچکا ہو تو فارم۔6B ،اعتراضات کو درج کرنے کیلئے فارم ۔7،منتقلیshifting یا کارڈ میں اغلاط کی تصیح کیلئے فارم-8 کا استعمال کیا جائے۔آدھار کو اپنے ووٹر کارڈ سے منسلک کرنا لازمی نہ ہونے کے باوجود انتخابی عمل کو شفافیت کے ساتھ روبہ عمل لانے کی سونچ رکھنے والا ہر فردبذات خود آگے آئے۔مسلمہ قومی،ریاستی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں بھی اس عمل کے بارے میں وضاحت کی گئی۔ماضی میں رائے دہندوں کے نام کے اندراج اور دیگر ترمیمات کیلئے یکم/جنوری کو بنیادی تاریخ کے طور پر متعین کیا گیا، لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یکم؍جنوری،یکم؍ اپریل، یکم؍ جولائی، یکم؍اکٹوبر کی تواریخوں کو بنیادی تاریخ متعین کرتے ہوئے 18 سال کی تکمیل ہونے والے ہر فرد کے نام کو فہرست رائے دہندگان میں اندراج کیا جارہا ہے۔ رائے دہندے نئے شناختی کارڈ کیلئے آن لائن میں نیشنل ووٹر سروسس پورٹل،ووٹر ہیلپ لائن ایپ اور بوتھ لیول آفیسرس گروڑا ایپ کے ذریعہ ناموں کا اندراج کرسکتے ہیں۔اس موقع پررائے دہندگان کے اندراج سے متعلقہ عہدیداران، مسلمہ ریاستی و خانگی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔