رائے دہندوں کیلئے 3 فروری کو خصوصی مہم چلانے کا مطالبہ

   

چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار کو کانگریس کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کمیٹی کی الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی نے چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ 3 فروری کو فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کے سلسلہ میں خصوصی مہم کا اہتمام کریں۔ کمیٹی کے کنوینر جی نرنجن نے رجت کمار کو اس سلسلہ میں ایک مکتوب روانہ کیا۔ مکتوب میں کہا گیا کہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر 20 جنوری کو دیہی علاقوں میں رائے دہندوں نے خصوصی مہم نہیں چلائی گئی ۔ سرکاری مشنری 30 جنوری کو پنچایت انتخابات کے سلسلہ میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ الیکشن کمیشن نے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت اور اعتراضات کی تاریخ میں 25 جنوری سے 4 فروری تک توسیع کردی ہے۔ لہذا 3 فروری اتوار کو خصوصی مہم کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعہ رائے دہندوں کو اپنے ناموں کی شمولیت کے علاوہ غلطیوں پر اعتراضات کی سہولت حاصل رہے گی۔