بودھن میں سابق صدر ٹی آر ایس وی آر دیسائی کی پریس کانفرنس، ڈسپلن شکنی کرنے والے قائدین کو انتباہ
بودھن ۔ شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن کی قیام گاہ اچن پلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے سابقہ صدر ٹی آر ایس پارٹی وی آر دیسائی ایڈوکیٹ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلدی حلقہ نمبر 18 میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بعض قائدین پارٹی امیدوار کے خلاف مہم چلاکر حسب مخالف سیاسی جماعت کے امیدوار کو فائدہ پہنچانے کی منظم طور پر سازش کی۔ دیسائی نے کہا کہ سرگرم پارٹی کارکنوں اور ٹی آر ایس پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن رائے دہندوں کے تعاون سے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کو جیت حاصل ہوئی۔ دیسائی نے کہا کہ وہ شکیل عامر کی ہدایت پر صحافت کے ذریعہ ان مفاد پرست ٹی آر ایس قائدین کو انتباہ دے رہے ہیں۔ ڈسپلن شکنی کرنے والے قائد چاہے کتنے بھی بلند عہدے پر کیوں نہ ہوں انہیں ڈسپلن شکنی کی سزا ضرور بھگتنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدی حلقہ نمبر 18 پر پہلے سے ہی ہمارا قبضہ رہا تھا۔ ہمارے رکن بلدیہ کی موت کے باعث ضمنی انتخابات منعقد ہوئے انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مخالف پارٹی مہم چلانے والے چاہے رکن بلدیہ ہو یا یم پی ٹی سی یا ڈیڈ پی ٹی سی جو بھی ہو ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن شکنی کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس پریس کانفرنس میں نو منتخب رکن بلدیہ بی گنگا دھر ٹی آر ایس فلور لیڈر بلدیہ بودھن رادھا کرشنا اور ارکان بلدیہ و ٹی آر ایس پارٹی کے سینئر قائدین موجود تھے۔
