رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیلئے شعور بیداری پر زور

   

نارائن پیٹ۔ 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر شعور بیداری پروگرام منعقد کریں۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر نارائن پیٹ کویا سری ہرشا آئی اے ایس نے ریاست کے تمام اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے شعور بیداری پروگراموں کے انتظام اور رائے دہندوں کی درخواستیں جو زیر التوا ہیں۔ اس سے چیف الیکٹورل آفیسر کو واقف کروایا ۔ ویڈیو کانفرنس میں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر مسٹر وکاس راج نے کہا، یکم جنوری 2024 کو ووٹر رجسٹریشن کے معیار کے طور پر منتخب کرتے ہوئے۔اس وقت تک 18 سال مکمل کرنے والے ہر فرد کو ووٹر لسٹ میں جگہ دے کر ووٹر لسٹ تیار کی گئی ہے۔ اور انہوں نے تجویز دی کہ نئی رجسٹرڈ ووٹر لسٹ کی تفصیلات کی اسمبلی حلقوں سے دوبارہ تصدیق کی جائے۔ واضح رہے کہ ووٹر لسٹ شفاف طریقہ سے بنائی گئی ہے اور ووٹر لسٹ میں تبدیلی کے بارے میں مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں شعور بیداری کے پروگرام جدید طریقے سے منعقد کیے جائیں تاکہ ہر کوئی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں متعلقہ حکام اور دیگر نے شرکت کی۔