رائے دہی سے متعلق شعور بیداری کی ہدایت: ضلع کلکٹر

   

محبوب نگر ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر ہر فرد کا ووٹ استعمال ہو اس تعلق سے شعور بیداری کے لئے ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر روی نائک نے ہدایت دی۔ وہ آر وی ایم میٹنگ حال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر اور سویپ نوڈل آفیسر کے زیر اہتمام ایم ای اوز اور سوشل اسٹیڈیز کے ٹمریز کے ساتھ اجلاس میں مخاطب تھے۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیچرز، اسکول کے حدود میں ووٹ کی ضرورت اور اہمیت سے واقف کروائیں۔ 80 سال سے زائد عمر والے اور جسمانی معذورین کے لئے گھر بیٹھے ووٹ دینے کے حکومت کے اقدامات سے واقف کروائیں۔ اپنی تفصیلات ایپ پر درج کرنے پر سواری کی سہولت دی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی ای او رویندر نے ٹیچرس سے عہد لیا اور دستخطی مہم بھی چلائی۔ اس موقع پر گوردھن گوڑ، سرینواس، سری کانت، ایم ای اوز و ٹیچرس موجود تھے۔