رائے دہی میں حصہ لینے کیلئے شعور بیداری

   

آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ وکاس راج کا اجلاس
حیدرآباد ۔15 ۔ جون (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے آج حیدرآباد میں آئی ٹی تنظیموں ، نمائندوں اور پروفیشنلس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تاکہ آئندہ انتخابات میں ووٹ سے استفادہ کیلئے شعور بیدار کیا جائے ۔ کمپنی ذمہ داروں سے خواہش کی گئی کہ وہ ملازمین کو ووٹ کی اہمیت سے واقف کرائیں۔ وکاس راج نے کہا کہ شہری علاقوں میں رائے دہی کا فیصد کم ہوتا ہے جس کی اہم وجہ تعلیم یافتہ طبقہ کا دور رہنا ہے۔ وکاس راج نے حیدرآباد سافٹ ویر ایمپلائیز اسوسی ایشن ، سوسائٹی فار سائبر آباد سیکوریٹی کونسل اور دیگر آئی ٹی اداروں کے ذمہ داروں سے مشاورت کی ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار نے کہاکہ رہائشی ویلفیر اسوسی ایشنوں اور گیٹیڈ کمیونٹیز میں ووٹنگ پر شعور بیداری مہم چلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اداروں اور تجارتی علاقوں میں عوام کو رائے دہی کی اہمیت سے واقف کرایا جائے گا۔ر