رائے دہی کیلئے پولیس کے سخت ترین صیانتی انتظامات

   

ای وی ایمس کو پولیس کی نگرانی میں پولنگ مراکز پہونچایا گیا
حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) پولیس کمشنر رچہ کنڈہ نے بتایا کہ رائے دہی کیلئے پولیس کی جانب سے سخت ترین صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ آج پولنگ عملہ میں ای وی ایم وی وی پیاڈس کی تقسیم کے عمل کی انجام دہی کے دوران کمشنر پولیس نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ دیویندر سنگھ چوہان نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن تک ای وی ایم کو سخت سیکوریٹی کے دوران پونچایا جارہا ہے ۔ تین اضلاع پر محیط رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں 3411 پولنگ اسٹیشن پائے جاتے ہیں ۔ رائے دہی کیلئے 9 ہزار پولیس ملازمین کو متعین کیا گیا ہے اور سخت نگرانی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رائے دہی کیلئے مرکزی نیم فوجی دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 25 کمپنیاں موجود رہیں گی ۔ اس کے علاوہ کیو آر ٹی ٹیم فلائنگ اسکوائڈ اور دیگر ٹیموں کو چوکس رکھا گیا ہے ۔ رائے دہی کے عملہ کی شفاف اور پرامن انداز میں انجام دینے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں رائے دہی کیلئے شہریوں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے ۔ ع