رائے شماری مراکز پر تمام انتظامات فوری کرنے کی ہدایت : ضلع کلکٹر

   

جگتیال ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وضلع کلکٹر شیخ یاسمین باشا نے کہا کہ رائے شماری کے مرکز میں تمام انتظامات کی عاجلا نہ تکمیل کی جائے۔ انھوں نے نوکاپلی میں واقع ڈاکٹر وی آر کے انجینئرنگ کالج میں ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا کے ہمراہ انتظامات کا معائنہ کیا۔ 3 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی کیلئے وی آر کے کالج میں تمام تر انتظامات کو اس ماہ کی 28 تاریخ تک مکمل کرنے کی۔ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ رائے دہی کے بعدرائے شماری کے مرکز میں ای وی ایم کو محفوظ کرلیا جائے گا۔اس سے قبل ہی تمام تر انتطامات کی تکمیل کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ کاموں میں کسی کوتاہی کے بغیر وقت پر مکمل کریں۔ ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، ایڈیشنل ایس پی پربھاکر راؤ، ڈی ایس پی وینکٹا سوامی، پنچایت راج ای ای رحمٰن، مونسپل کمشنر انیل کمار بابو، ضلعی عہدیدار محکمہ زراعت سریش، مختلف محکموں کے افسران اور دیگرعملہ موجود تھے۔