رائے شماری مرکز میں تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

   

نظام آباد ضلع کلکٹر نے کرسچن میڈیکل کالج ڈچ پلی کا دورہ کیا، عہدیداران سے بات چیت

نظام آباد ۔ 19 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے پارلیمانی انتخابات کے رائے شماری سنٹر واقع کرسچن میڈیکل کالج ڈچپلی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کے بارے میں عہدیداروں سے تفصیلی طورپر بات چیت کی ۔ نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے نظام آباد اربن ، نظام آباد رورل ، بودھن ، آرمور ، کورٹلہ ،جگتیال 7 اسمبلی حلقوں کے رائے شماری کرسچن میڈیکل کالج میں کی جارہی ہے ۔ ڈسٹریوبیشن سنٹر اور رسیپیشن سنٹر کے بارے میں بھی عہدیدارون سے بات چیت کرتے ہوئے نظام آباد اربن ، نظام آباد رورل اسمبلی حلقوں کے ڈسٹری بیوشن سنٹر ، رسپیشن سنٹر ، کرسچن میڈیکل کالج میں قائم کرنے کیلئے اور اس کے مختص کیلئے اور رائے شماری کے بعد ای وی ایم کے محفوظ ، اسٹرانگ روم کے مرمتی و تعمیری کاموں کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے جنگی خطوط پر تبدیلی اور تعمیری کاموں کو انجام دینے کی رائے شماری کے موقع پر کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہونے دیا جائے ۔برقی کی سربراہی ، آبی سہولتوں کی فراہمی ، فائر ،، الارام ، سی سی کیمروں کی تنصیب ، پولیس بندوبست سخت نگرانی میں اسٹرانگ روم کی حفاظت ، پوسٹل بیالٹ کی گنتی کے بعد اسے محفوظ ہر کائونٹنگ ہال میں تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ آراینڈ بی ، پنچایت راج ، ٹرانسکو ، فائر کے عہدیداروں کو رائے شماری کے موقع پر خوشگوار ماحول میں رائے شماری کرنے کیلئے اقد امات کرنے کی اور اس علاقہ کی صفائی و دیگر کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر کرن کمار ، میونسپل کمشنر مکرند ، ٹرینی آئی اے ایس کرن مائی ، اے سی پی راج وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔