رائے گڑھ متاثرین کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

   

ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ پہاڑی سانحہ کے سو سے زیادہ لاپتہ متاثرین کی تلاش اور بچاؤ کا کام جمعہ کی صبح دوبارہ شروع ہوا۔ جمعرات کی رات اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس ، فائر اسٹاف اور دیگر مقامی ایجنسیوں کی ٹیمیں 550 میٹر اونچے ارشل گڑھ قلعے کی پہاڑی کی چوٹی پر پہنچیں۔
جس کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور نیچے بسے قبائلی گاؤں ارشل واڑی کا ایک حصہ پہاڑی کے ملبے میں دب گیاتھا۔پہاڑی علاقوں میں خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور یہاں تک کہ جمعرات کو ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کا مجوزہ فضائی آپریشن بھی نہیں ہو سکا۔

قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار
بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں زمین کی فروخت کے تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کھتری نے آج بتایا کہ گوکرن کو 16 جولائی کو نیاگاؤں تھانہ علاقے میں زمین کے تنازعہ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ گوکرن کو اس کے بیٹے دنیش اور چچیرا بھائی پردیپ نے کھیت میں سوتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔