رابرٹ موگابے کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ

   

Ferty9 Clinic

ہرارے 6ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے انتقال کر گئے ۔ وہ 95برس کے تھے ۔صدر ایمرسن منانگاگوا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔تین دہائیوں تک سابق برطانوی نوآبادی کے صدر رہنے والے موگابے کو 2017 کی فوجی بغاوت کے نتیجے میں منصب صدارت سے علحدہ ہونا پڑا تھا۔گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی صحت خراب چل رہی تھی۔مسٹرمنانگاگو انے کہا‘‘میں انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہا ہوں کہ زمبابوے کے بانی اور سابق صدر رابرٹ موگابے کا انتقال ہو گیا ہے ۔ وہ آزادی کی علامت تھے ۔ انہوں نے افریقی لوگوں کی آزادی اور با اختیار بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی ۔ ملک ان کی خدمات کو کبھی بھلا نہیں سکتا ہے ۔ ان کی روح کو ابدی سکون ملے ‘‘۔ افریقی رہنما علاج کے لیے سنگا پور لائے گئے تھے۔ زمبابوے کی حکومت یا متوفی صدر کے اہلِ خانہ کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اُن کا جسد خاکی کب زمبابوے پہنچایا جائے گا۔