حیدرآباد۔2دسمبر(یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرانے یقین ظاہر کیا کہ3دسمبر کو کانگریس تمام5 ریاستوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ وڈرا نے نظام آباد کے سارنگاپور کی ہنومان مندر کے درشن کئے اور گاندھی چوک کی مسجد پہنچ کر دعا کی۔انہوں نے یتیم بچوں میں کپڑے تقسیم کیے اور کچھ وقت گذارا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا ماننا ہے کہ گاندھی خاندان کی وجہ سے ہی ملک کا روشن مستقبل ہوگا۔