نئی دہلی 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے مقدمہ کی 5 فروری کو جودھ پور کی عدالت میں سماعت ہوگی۔ اسکائی لائٹ ہاسپٹالیٹی پرائیوٹ لمیٹیڈ اور درمیانی آدمی مہیش ناگر کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر یہ سماعت ہوگی۔ سینئر وکیل کے ٹی ایس تلسی واڈرا کے وکیل ہوں گے جبکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی وکالت اے ایس جی راج دیپک رستوگی کریں گے۔ بیکانیر اراضی مقدمہ کی قطعی سماعت گزشتہ سال ہونی تھی تاہم ای ڈی کے وکیل نے سماعت کو بار بار ملتوی کرنے کی شکایت کی ہے۔