رابرٹ وڈرا نے بے نامی جائیداد کیس میں بیان قلمبند کرایا

,

   


نئی دہلی : انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے پیر کو رابرٹ وڈرا کا بیان بے نامی جائیدادوں سے متعلق کیس میں درج کیا۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس ٹیم رابرٹ کی قیامگاہ پہونچی اور اِس معاملے میں اُن کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ رابرٹ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر ہیں۔ وہ اِس کیس کی تحقیقات میں کورونا وباء کے سبب شامل ہونے سے قاصر رہے تھے۔محکمہ انکم ٹیکس کے علاوہ رابرٹ سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ بھی پوچھ تاچھ کررہا ہے اور ای ڈی کا کیس لندن میں 1.9 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد کی خریدی سے متعلق ہے۔