نظام آباد ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا آج حیدرآباد سے ناگپور جاتے ہوئے تھوڑی دیر نظام آباد توقف کئے تو ضلع کانگریس کے قائدین نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا ۔ رابرٹ وڈرا پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، پرچار کمیٹی صدر جاوید اکرم ، کانگریس قائد سید قیصر و دیگر نے ان سے ملاقات کی ۔ رابرٹ وڈرا نے سارنگ پور میں ہنومان مندر میں درشن کئے بعدازاں مسجد کچھیان پہنچ کر خطیب و امام اور مصلیان سے ملاقات کی اس موقع پر مسجد میں ایک نکاح کی محفل منعقد کی گئی تھی اس میں شرکت کی اور نوشہ کو مبارکباد پیش کی ۔ رابرٹ وڈرا سے ملنے کیلئے کانگریس کے قائدین اور عوام بے حد کوشش کررہے تھے ۔ اس موقع پر مسجد کچھیان میں دعا کا اہتمام کیا گیا۔
