نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے رقمی ہیر پھیر کے ایک مقدمہ میں رابرٹ وڈرا کے گرفتاری سے عبوری تحفظ میں 25 مارچ تک توسیع دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ تحقیقات میں تعاون کیا جائے۔ قبل ازیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان سے تحویل میں پوچھ گچھ کی اجازت طلب کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں۔ خصوصی جج اروند کمار نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے برادر نسبتی رابرٹ وڈرا کی درخواست عبوری ضمانت کو منظوری دیدی۔
