ابوظہبی : 11مئی ( ایجنسیز ) سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اور مجلس علماء مسلمین کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے دونوں پڑو سی ممالک کی قیادت کے مثبت موقف کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کی قیادت نے دانش مندی، سفارتی حکمت عملی اور قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے فتنہ کو دبایا اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مکالمے کا راستہ اختیار کیا ہے‘۔انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں پر فوری ردعمل کو سراہا اور اس خطرناک تنازعہ کے اثرات سے اپنے ممالک کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کو قابل قدر قرار دیا ہے۔