رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کا بی جے پی پر الزام :ترنمول کانگریس

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ :امیت شاہ کے بنگال دو روزہ دورے پر ترنمول کانگریس پریس کانفرنس سے لے کر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل دیا ہے ۔امیت شاہ جہاں آج رابندر ناتھ ٹیگور کے شہر بولپور اور شانتی نیکتن یونیورسٹی کا دورہ کررہے ہیں وہیں ترنمول کانگریس نے ٹوئیٹر پربی جے پی لیڈر کے ایک پوسٹر جس میں رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر سے اوپر امیت شاہ کی تصویر لگائی گئی ہے ۔کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اوراس کے لیڈران رابندر ناتھ ٹیگور جیسے عظیم شاعر کی بے عزتی کی ہے بنگال قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ۔