رابنسن کا نسل پرستانہ ٹوئیٹ ناقابل قبول : روٹ

   

لندن : انگلش ٹیم میں سنسنی خیز اپنی آمد کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر اولی رابنسن نے جنہوں نے 8 برس قبل اسلام اور مسلمانوں کے متعلق نسل پرستانہ ٹوئیٹ کیا تھا جس کی گونج اب کرکٹ حلقوں میں ہورہی ہے جس کے تحت انگلش کرکٹ بورڈ نے تادیبی کارروائی مکمل ہونے تک فاسٹ بولر کو معطل کردیا ہے۔ اس ضمن میں انگلش ٹسٹ ٹیم کے کپتان جیوروٹ نے کہا ہیکہ جوکچھ ہوا اس پر افسوس ہے حالانکہ یہ میدان کے باہر ہونے والا واقعہ ہے لیکن کسی بھی صورت میں یہ قابل قبول نہیں۔ کپتان نے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی یہ جان کر کہ رابنسن نے اس طرح کا ٹوئیٹ کیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ واقعہ کے بعد کافی عرصہ ہوچکا ہے اور امید ہیکہ فاسٹ بولر نے خود میں تبدیلی بھی لائی ہوگی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اس واقعہ پر فوری کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے رابنسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈس میں منعقدہ ٹسٹ مقابلہ میں شاندار طریقہ سے اپنے کریئر آغاز کیا جیسا کہ انہوں نے پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔