رابنسن کرکٹ کیریر دوبارہ شروع کرنے کے اہل

   

لندن: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران اپنے نسل اور جنس پرستانہ خیالات پر مبنی ٹوئٹ کے وائرل ہونے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے آٹھ میچوں کے لئے معطل کئے جانے کے باوجود انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی رابنسن اپنے کرکٹ کیریر کو پھر سے شروع کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔دراصل 30جون کو منعقدہ سماعت میں تین رکنی کرکٹ ڈسپلنری کمیشن نے رابنسن کو آٹھ میچوں کے لئے معطل کیا جن میں سے پانچ میچوں کی سزا کو اگلے دو سال تک کے لئے معطل رکھا گیا ہے جبکہ دیگر تین میچوں کی پابندی کو مکمل سمجھا گیا ہے ۔ رابنسن پابندی کے سبب گزشتہ مہینے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔