٭ سابق چیف منسٹر بہار لالو یادو کی بہو ایشوریہ رائے کے والد نے جہیز کی وہ اشیاء قبول کرنے سے انکار کردیا جو رابڑی دیوی نے واپس کئے تھے۔ ایشوریہ کے والد نے دعویٰ کیاکہ ان اشیاء میں دیسی ساختہ شراب یا دھماکو مادے ہوسکتے ہیں۔ چندریکا رائے نے کہا کہ تیج یادو کی فیملی نے باقاعدہ طریقہ اختیار نہیں کیا۔