بہادر پورہ میں 42.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ نلگنڈہ میں بھی شدید بارش
حیدرآباد۔24فروری(سیاست نیوز) رات بھر غیر موسمی بارش کے باوجود دونوں شہروں میں دن میں گرمی میں اضافہ دیکھا گیا ۔غیر موسمی بارش پر محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد گذشتہ شب حیدرآبادو سکندرآباد و کئی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہا لیکن شہر میں بہادر پورہ علاقہ میں سب سے زیادہ 42.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ نلگنڈہ کے علاقہ چندم پیٹ میں سب سے زیادہ 70ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں میں مزید غیر موسمی بارشوں کا امکان ہے ۔ کہا گیا کہ موسم گرما کے آغاز پر ان بارشوں سے زرعیشعبہ کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ گذشتہ شب شہر پرانے شہر میں بارش سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات ملی ہیں اور موسلادھار بارش کے سبب سڑکوں کے کنارے موجود تجارتی سرگرمیوں کوبھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ دوشنبہ کی رات دیر گئے بارش بہادر پورہ میں 42.8ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ راجندر نگر میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اسی طرح بندلہ گوڑہ ‘ فلک نما ‘ چندرائن گٹہ ‘ میلاردیوپلی ں میں صبح کی کی اولین ساعتوں میں 12.5 ملی میٹر تا 21.8 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات ملیں لیکن کسی بھی علاقہ میں ایمرجنسی عملہ کی عدم موجودگی سے عوام کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اضلاع بالخصوص نلگنڈہ میں سب سے زیادہ غیر موسمی بارش ہوئی جس سے کئی علاقوں میں فصلوں کو نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چندم پیٹ میں 70 ملی میٹر سب سے زیادہ بارش کے علاوہ ضلع نلگنڈہ پولے پلی میں 61.5ملی میٹر و نکریکل میں 51 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ بارش کا سلسلہ آئندہ 36 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔3