رات میں لاپتہ لڑکی کامندر کے احاطے میںگینگ ریپ

   

مدھیہ پردیش میں گھناؤنا واقعہ ۔ضلع ستنا کے انتظامیہ نے متاثرہ والدین کو علاج کیلئے رقم دی
بھوپال: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میہار کے شاردا مندرکے احاطے میں جمعہ کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ دو مردوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔متاثرہ لڑکی جو مبینہ طور پر جمعرات کی رات سے لاپتہ تھی، جمعہ کو صبح سویرے مندر کے احاطے میں دکانیں چلانے والے کچھ لوگوں نے تلاش کیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس نے متاثرہ کو قریبی اسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کردی۔ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان مندر کے ملازم تھے۔جب کہ مندرکمیٹی سے متعلقہ افراد نے دعویٰ کیا کہ ملزمان مندرکے ملازم نہیں تھے، پولیس نے مندرکے رجسٹر اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی جانچ کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ملزمان مندرکمیٹی سے وابستہ تھے۔ انتظامیہ نے متاثرہ کے والدین کو اس کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے دیے ہیں۔ متاثرہ سنجے گاندھی میموریل ہسپتال، ریوا میں صحت یاب ہو رہی ہے جو ستنا سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں وحشیانہ عصمت دری کی تصدیق کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔پولیس عہدیدار نے کہا کہ مجھے ابھی تک ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ ہوش میں آگئی ہے۔