رات میں نقلی نوٹ چھاپ کر صبح بازار میں چلانے والے ایک بڑی گینگ کا ہوا پردہ فاش

,

   

سورت: رات میں نقلی نوٹ چھاپ کر صبح بازار میں چلانے والے ایک بڑی گینگ کا ہوا پردہ فاش، سورت کرائم برانچ نے سوامی نارائن کے سادھو رادھا رمن سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے کھیڑا ضلع کے سوامی نارائن مندر میں چھاپا مارا اور ایک کروڑ چوبیس لاکھ کے نقلی نوٹ برآمد کیے ہیں، مندر میں کلر زیراکس مشین اور لیزر کلر زیراکس مشین کے ذریعے نقلی نوٹ چھاپے جاتے تھے، اور کسی کو شک نہ ہو اس لیے پرساد کے ڈبہ میں اسے رکھا جاتا تھا۔

ملزموں نے بھگوان مندر اور پرساد کے نام پر لوگوں کو ایسے دھوکہ دیا کہ کسی کو بھی انکے کام پر شک تک نہیں ہوتا تھا۔

اس گروہ نہ مندر کو ہی اسلئے چنا کہ تاکہ پولیس کو بھی کسی بھی چیز کا شک نہ ہو، مندر جو چڑھاوے چڑھتے تھے اس اصلی نوٹوں میں نقلی نوٹوں کو ملایا جاتا تھا، پھر اسے پرساد کے ڈبوں میں ڈال کر بازار میں میں خرچہ کےلیے بھیجا جاتا تھا، اسی گینگ کے کچھ لوگ اس نوٹوں کو دینے کا کام بازار میں کرتے تھے، انکے ایک ایجنڈ کی گرفتاری سے ہی مندر میں نقلی نوٹوں کی چھپائی کا پردہ فاش ہوا۔

پولیس نے ڈیرھ کڑور کی جو نقلی نوٹوں کو ضبط کیا اس میں سے پچاس لاکھ کو مندر کے پجاری کے پاس سے ضبط کیا۔

برامد کیے گئے سبھی نوٹ دو ہزار کے ہیں، یہ لوگ دو ہزار کے نوٹوں میں ایک گڈی ایک لاکھ کے کرنسی کی چھپا دیتے تھے، یعنی دو ہزار کی گڈی میں ہر دوسرا نوٹ دو ہزار کا ہوتا تھا۔

گرفتار شدہ لوگوں کے پاس سے مندر کے علاوہ دوسری جگہ رکھے ہوئے نوٹ بھی پکڑے گئے ہیں۔

نقلی نوٹوں کو یہ گروہ اس بار سورت میں ہی سپلائی کرنے والا تھا مگر اس سے قبل ہی پاپ کا یہ گڑھ پھوٹ گیا۔ اور پولیس نے سب کو دبوچ لیا، پولیس نے اس پورے نیٹ ورک میں دوسرے لوگوں کے شامل ہونے کی اطلاع بھی دے رہی ہیں، گجرات کے پروین چوپڑا جو اسی معاملہ میں دس بار پکڑے گئے ہیں، اسکے علاوہ اسی شخص کو راجستھان اور دوسرے ریاست کی پولیس نے انہیں نقلی نوٹوں کے بارے میں پکڑا ہے۔