٭ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے یکم ؍ جنوری سے اپنے اے ٹی ایمس سے رقم نکالنے کے معاملہ میں تبدیلی لائی ہے۔ رات 8 سے صبح 8 بجے کے درمیان زائد از 10ہزار روپئے اے ٹی ایم سے نکالنا ہو تو کسٹمرس کو OTP درج کرنا ہوگا جو ان کے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر آئے گا۔ آر بی آئی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ایس بی آئی نے پرانے ڈیبٹ کارڈس کو ای ایم وی چپ اور پن پر مبنی کارڈس سے بدل دیا ہے۔ پرانے کارڈ کے حامل کسٹمرس ان کی تبدیلی کیلئے اپنی اصل ایس بی آئی برانچ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔