میڈیا کی اطلاعات پر محکمہ پولیس کی وضاحت
حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) سوشیل میڈیا پر آنے والی ہر خبر و اطلاع درست نہیں ہوتی ۔ خانگی اور سرکاری یا پھر کوئی اطلاعات ہوں شہریوں کو راغب کرنے والی ہو یا پھر خوف زدہ کرنے والی اطلاعات ہوں ۔ چوکنا کرنے والی اطلاعات ہوں یا پھر رہنمائی والی اطلاعات بغیر تصدیق کے سوشیل میڈیا کی اطلاعات پر یقین کرنا درست نہیں ۔ اس طرح کی اطلاع ہو حیدرآباد سٹی پولیس نے اپنا فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سٹی پولیس سے متعلق اطلاع کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور رات کے اوقات خواتین کیلئے مفت سفر کی سہولت کی اطلاع کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔ گذشتہ دنوں شہر میں یہ اطلاع پھیلائی گئی ہے کہ حیدرآباد پولیس نے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ایسی خواتین جو رات 10 بجے کے بعد تنہا ہیں اور اپنے گھر جانا چاہتی ہوں چاہے وہ کسی کام کے باہر نکلی ہوں گرہست خواتین ہوں یا برسرکار خواتین و لڑکیاں ہوں پولیس کو فون کرنے پر انہیں ان کے گھر تک مفت سفر کی سہولت فراہم کیا جائے گا اور باضابطہ ہلپ لائن نمبر 1091 کو بھی جاری کیا گیا ہے ۔ اس نمبر پر کال کرنے سے پولیس کی گاڑی پہونچے گی اور گھر تک چھوڑ دے گی ۔ سٹی پولیس نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے وضاحت کردی کہ سٹی پولیس نے ایسی کوئی سہولت کا تیقن نہیں دیا ۔ خواتین کے نام جاری اپنے پیغام میں حیدرآباد سٹی پولیس نے خواتین سے درخواست کی کہ ایسی بے بنیاد اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور چوکس رہیں ۔ سٹی پولیس نے وضاحت کرتے ہوئے شہریوں کو ایسی اطلاعات پر یقین نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ع