مسروقہ موٹر سائیکلیں ، لیاپ ٹاپ ضبط ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹاسک فورس پولیس نے 4 نابالغ لڑکوں کو گرفتار کرلیا جو رات کے وقت چوریاں کرتے تھے ۔ فٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والے یہ چاروں لڑکے بری عادتوں کا شکار تھے ۔ جو کسی وجہ سے اپنے مکانات نہیں جاتے تھے ۔ 13 تا 16 سال عمر والے ان نابالغ سارقوں نے حیدرآباد کے علاوہ سائبرآباد حدود میں بھی وارداتیں انجام دی ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون کی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران ان چاروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلوں اور ایک لیاپ ٹاپ کو ضبط کرلیا ۔ جن کی مالیت 3 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ گرفتار چاروں کی ملاقات فٹ پاتھ پر ہوئی جو پہلے اپنے اخراجات کیلئے فٹ پاتھ پر سونے والوں کی جیب کترا کرتے تھے اور ان کے سیل فون کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ اس دوران بری عادتوں کا شکار یہ لڑکے بائیک ریسنگ کے بھی شوقین ہوگئے اور اپنے ذوق کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنا شروع کردیا ۔ نقلی چابی تیار کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرتے تھے اور جب موٹر سایئکل پر پٹرول کی باری آئی تو انہو ںنے چھوٹی دوکانات جن کے چھت ٹین کے ہوتے ہیں اس کو نشانہ بنانا شروع کردیا ۔ چاروں میں 2 لڑکوں کا قد چھوٹا ہے ۔ جس کے سبب انہیں دوکان کے اندر اتارا جاتا تھا اور سرقہ کی واردات انجام دی جاتی تھی ۔ ساؤتھ زون ٹاسک فورس کی ٹیم نے انہیںگرفتار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کیلئے دبیرپورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔