راجا سنگھ دوبارہ بی جے پی میں واپسی کیلئے تیار

   

حیدرآباد۔ 29 جولائی (سیاست نیوز) رکن اسمبلی گوشہ محل راجا سنگھ جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی سے استعفی دے دیا وہ دوبارہ پارٹی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں۔ راجا سنگھ نے پارٹی میں واپسی کے مسئلہ پر یو ٹرن لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے اپنے ذاتی گھر کی طرح ہے اور جب کبھی بلاوا آئے گا وہ دوبارہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوشہ محل کے ضمنی چناؤ کا کوئی امکان نہیں ہے۔ راجا سنگھ نے کہا کہ بعض افراد سے اختلافات کے سبب انہوں نے صرف پارٹی سے استعفی دیا ہے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی نہیں دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوبارہ بی جے پی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں، جب کبھی بلاوا آئے گا وہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔ واضح رہے کہ استعفے کی قبولیت کے بعد راجا سنگھ نے دوبارہ بی جے پی میں واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا تھا لیکن اچانک انہوں نے بیان بدل دیا۔ 1