حیدرآباد ۔ ایس ایس راجامولی اور مہیش بابوکی فلم پرکافی دنوں سے تجسس ہے چونکہ یہ ہندوستانی سنیما کی سب سے مہنگی فلم ہونے جا رہی ہے، اس لیے ہر طرف اس پروجیکٹ کا چرچا ہے۔ اس کی شوٹنگ کب شروع ہوگی ابھی تک اس کے بارے میں کوئی خاص معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ فلم میں کیا چل رہا ہے۔ حال ہی میں اس1000کروڑ روپے کے پروجیکٹ کے بارے میں کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔ ایس ایس راجامولی نے اس فلم کے لیے اپنی کورکاسٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کے علاوہ شوٹنگ کے حوالے سے بھی خبریں آ رہی ہیں۔ ایس ایس راجامولی کے اس پروجیکٹ کا عارضی عنوان ایس ایس ایم بی 29 بتایا جاتا ہے۔ مہیش بابو کے نام کے علاوہ اس پروجیکٹ میں کسی اور اداکار یا اداکارہ کا نام باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق راجامولی سب سے پہلے فلم کے وہ سین شوٹ کریں گے جن میں بھاری وی ایف ایکس استعمال ہونے والا ہے۔ اس کے بعد دیگر مناظر کی شوٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔ غالباً راجامولی ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ ایک طرف وی ایف ایکس کا کام شروع ہو سکے، تاکہ فلم کی تیاری میں زیادہ تاخیر نہ ہو۔ رپورٹس کے مطابق، راجامولی وی ایف ایکس کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ ہالی ووڈ اسٹوڈیوزکے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔شوٹنگ 2 سال میں ختم ہو جائے گی۔ راجامولی اور مہیش بابو کی یہ فلم سوپرہٹ ہالی ووڈ فلم جیمز بان کے طرز میں ہونے والی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجامولی اس فلم کے ذریعے مہیش بابوکو پین ورلڈ اسٹار بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اس فلم کی شوٹنگ ستمبر سے شروع ہونی تھی لیکن میکرز کو فلم کی پری پروڈکشن کے لیے مزید وقت دکار تھا۔ جس کی وجہ سے فلم کی تاریخ مزید بڑھا دی گئی۔ اب تک فلم کی پری پروڈکشن میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے۔