نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں رہنے والے لوگوں کو اب کہیں آنے جانے کیلئے زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑیں گے ۔ اروند کیجریوال سرکار نے نئی دہلی میں آٹو اور ٹیکسی کے کرایہ میں اضافہ کردیا ہے ۔ آٹو رکشہ کیلئے شروعاتی دوری کیلئے کم از کم کرایہ 25 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کردیا گیا ہے ۔ اس کے بعد ہر ایک کلو میٹر پر کرایہ کو 9.50 روپے سے بڑھا کر 11 روپے کردیا گیا ہے ۔