راجدھانی دہلی میں اسکول کالج اگلے احکامات تک بند، سرکاری محکمے میں 100 فیصد ورک فروم ہوم

,

   

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں آلودگی کی شدید سطح کی وجہ سے اسکولوں اور کالجوں کو اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سرکاری محکمے میں 100 فیصد گھر سے کام کو لاگو کیا گیا ہے۔لیکن اب تک یہ کہنے کی حدتک ہے کیوں کہ مرکزی حکومت کے تحت سرکاری اداروں میں ورک فرام ہوم لاگونہیں کیاگیاہے ۔دہلی میں مرکزی حکومت کے کافی ادارے ہیں اورسرکاری محکمے ہیں لیکن دہلی سرکارصرف دعویٰ کررہی ہے۔سڑکوں پرگاڑیوں کی ویسی ہی زیادتی ہے۔کہیں کچھ بھی فرق نہیں لگ رہاہے۔دہلی کے وزیرماحولیات گوپال رائے نے کہاہے کہ ملک کی راجدھانی میں 21 نومبر تک تعمیراتی کاموں پر پابندی رہے گی، ساتھ ہی سرکاری محکموں میں 100 فیصد کام گھر سے لاگو ہوگا۔ یہاں ضروری خدمات کے علاوہ ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دہلی میں کل سے 1000 سی این جی پرائیویٹ بسیں کرایہ پر لی جائیں گی۔ میٹرو اور بس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کے لیے ڈی ڈی ایم اے سے اجازت طلب کی گئی ہے۔ گوپال رائے کے مطابق دہلی میں 10 سال پرانی ڈیزل، 15 سال پرانی گاڑیوں کی فہرست دہلی پولیس کو سونپی گئی ہے، گاڑیوں کے آلودگی سرٹیفکیٹ کی مکمل جانچ ہوگی