کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایل جی اور وہ ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور مرکز کا مکمل تعاون حاصل کر رہے ہیں۔ پہلے بھی دہلی کے لوگوں نے مل کر کورونا کی لہر پر قابو پایا تھا، اس بار بھی ہم قابو پالیں گے۔جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگائی، وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ ویکسین کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو انفیکشن نہیں ہوگا، لیکن اسے لگوانے سے آپ کی زندگی کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کم سے کم پابندیاں لگائی جائیں تاکہ لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ کل ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ ہے جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔