راجدھانی دہلی میں کورونا پابندیوں میں راحت: 200 لوگ شادی اور آخری رسومات میں شرکت کر سکیں گے، تھیٹر 100 فیصد گنجائش سے چلیں گے

   

نئی دہلی: دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان دہلی حکومت نے دہلی کے باشندوں کو پابندیوں میں مزید نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیوں میں نرمی سے متعلق اعلان میں کہا گیا تھا کہ سینما گھر، تھیٹر اور ملٹی پلیکس اب اپنی 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ چل سکیں گے۔ اب پابندیوں میں نرمی کے تحت اب دہلی میں شادی کی تقریب میں 200 لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔ اب تک شادی کی تقریبات میں صرف 100 لوگوں کو شرکت کی اجازت تھی۔ اس کے ساتھ ہی اب 200 افراد جنازے میں شرکت کر سکیں گے۔