دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے پیر کے روز خوشی کا اظہار کیا کیونکہ شہر بھر کے اسکول کل سے 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ دوبارہ کھل گئے ہیں وزیر نے معائنے کے لیے ویسٹ ونود نگر میں سرکاری سروودیا بال/کنیا ودیالیہ کا دورہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، خوشی ہے کہ آج اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں، خاص طور پر نرسری سے کلاس 8 تک کیلئے ہم تمام کووڈ پروٹوکول پر عمل کر رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے، سسودیا نے کہا تھا، اسکولوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کلاسیں ہائبرڈ موڈ میں چلائی جائیں، جس کا مطلب ہے کہ آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔