بیسل ۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی سوئٹزرلینڈ کے لئے اسپورٹس خدمات اور ان کی انکساری و ملن ساری کی خصوصیات کی وجہ سے انہیں سوئٹزرلینڈ ٹورازم کا سفیر بنایا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ ٹورازم (ایس ٹی) اور راجر فیڈرر کے درمیان معاہدہ کا اصل مقصد دوسری عالمی جنگ کے بعد اور موجودہ کورونا بحران کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کو سیاحتی شعبہ میں ہونے والے نقصانات کی پابجائی کرنا ہے اور دنیا بھر میں کروڑہا شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی فیڈرر کو سیاحت کا سفیر بناتے ہوئے عوام کو سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔